بنگلور ،14اکتوبر(ایس او نیوز ؍آئی این ایس انڈیا)ہندوستان کے اسٹار فارورڈایس وی سنیل اور مڈفیلڈر من پریت سنگھ ملائیشیا کے کاٹن میں 20اکتوبر سے شروع ہو رہی ایشیائی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ سے چوٹوں کی وجہ سے باہر ہو گئے ہیں۔ریو اولمپکس میں کینیڈا کے خلاف میچ کے دوران لگی کلائی کی چوٹ سے سنیل اب تک نہیں ابھرے ہیں جبکہ من پریت کو گرون میں چوٹ لگی ہے۔جونیئر مرد ہاکی ٹیم کے ساتھ آسٹریلیا ہاکی لیگ میں حصہ لے کر لوٹے چیف کوچ رولیٹ اولٹمنس نے کہا کہ من پریت کو دوبارہ گرون میں چوٹ لگی ہے،اس وقت اس سے نمٹا جا سکتا ہے لیکن یہ طویل مدتی نہیں بن جائے اس لئے ہم نے اسے رہیبلٹیشن کے لئے یہیں رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سنیل اور رگھوناتھ(کہنی کی چوٹ سے نکل رہے ہیں)بھی سائی میں رہیں گے جبکہ ٹیم ملائیشیا جائے گی۔سنیل کی جگہ رمندیپ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ اکاشدیپ سنگھ 24سال کے من پریت کی جگہ لیں گے۔من پریت کے باہر ہونے کے بعد تجربہ کارڈفینڈر اور ڈریگ فلک ماہر روپندر پال سنگھ کو ٹورنامنٹ کے لئے نائب کپتان بنایا گیا ہے۔